شب برات فضیلتوں اوربرکتوں کی رات ہے، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: شب برات فضیلتوں اوربرکتوں کی رات ہے اس رات تمام مسلمان اللہ کے حضورپیش ہوکراپنے پچھلے گناہوں کی معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ آئندہ آنیوالے سال کی برکتوں کے طلبگاربھی ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ شعبان کی پندرھویں رات برکتوں اور رحمتوں کی رات ہے، اس رات مسلمان اپنے گناہوں سے توبہ کرکے جہنم سے نجات مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شب بارات کو گزشتہ سال میں کیے گئے اعمال بارگاِہے الہی میں پیش کیے جاتے ہیں اور آنے والے سال کی زندگی اور رزق کا حساب کتاب بھی کیا جاتا ہے علمائے کرام اس رات کو بجٹ کی رات بھی کہتے ہیں۔شب کے معنی رات بارات کے معنی بری ہونے کے ہیں اسی لیے اس رات گناہوں سے بری ہونے کی اللہ کے حضور دعائیں کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رات کو بیشمار عبادتیں کرنی چاہیے نہ کہ کاموں میں مصروف ہو کر اس رات کی فضیلت کو ضائع کرنا چاہیے،ماہِ شعبان کی پندرھویں کو گھروں اور مسجدوں میں عبادات کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.