حلقے اور عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے، فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اپنے حلقے میں ایک روزہ دورے پر پنڈدادنخان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

چوہدری فواد نے پنڈدادنخان میں مصروف دن گزارا چوہدری فواد حسین نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور عوام اور حلقے کے مسائل کے حل کے لیے عوام سے مشاورت مانگی اور حلقے کے مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کیا۔

چوہدری فواد اپنے دورے کی پی ٹی آئی کے پرانے اور نظریاتی کارکنوں سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی پارٹی خدمات پر سراہا اور امید ظاہر کی وہ آئیندہ بھی پارٹی کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس سلسلے میں چوہدری فواد نے خصوصی طور پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ کارکن ڈاکٹر امیر الدین کی عیادت بھی کی۔

اس کے بعد چوہدری فواد نے پنڈدادن خان اور کھیوڑہ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان دونوں شہروں کے مسائلِ کے حل کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری فواد نے کہا کہ ان دروازے ہر وقت حلقے کی عوام کے لیے کھلے ہیں اور اس حلقے اور عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔

اس موقع پر پنڈدادنخان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری عابد جوتانہ، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ، چوہدری محمد علی، چوہدری اقبال کھوتی، وقار احمد ،ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ اور تحصیل بھر سے نمایاں شخصیات موجود تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.