پڑی درویزہسوہاوہ
سوہاوہ میں شہر بھر میں گوشت زائد ریٹ پر فروخت جاری، کوئی پوچھنے والا نہیں

پڑی درویزہ: سوہاوہ شہر میں مرغی اور جانوروں کا گوشت مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے ۔
مرغی کا گوشت مقرر کردہ نرخوں سے 10سے 20روپے زائد قیمت میں فروخت کیا جارہا ہے مثلاً مارکیٹ کمیٹی 242/-روپے فی کلو گرام نرخ مقرر کرتی ہے تو دوکاندار 260/-روپے فی کلو گرام مرغ گوشت فروخت کرتے ہیں جو صارفین کے ساتھ زیادتی ہے۔
اسی طرح بڑا گوشت مبلغ 400/-روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے جس کی سرکاری ڈاکٹر کی طرف سے کوئی پڑتال نہیں کی جاتی ہے ۔ سوہاوہ کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ضلع جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔