جہلم

جہلم میں مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا، شہری حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی اوردیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا رواں ماہ سے سلسلہ شروع ہونے والاہے۔ شہر اور گردونواح میں واقع برساتی نالوں اور گندے نالوں کی صفائی ستھرائی کا عمل مون سون کی بارشوں سے قبل شروع نہیں کیا گیا ، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا ٹھی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کو مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں سمیت دیگر نالوں کی صفائی ستھرائی کرنی چاہیے تاکہ بارشوں میں نکاسی آب کا مسئلہ پیدا نہ ہواور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button