جہلم

معروف سماجی و رفاعی شخصیت ملک محمد صادق نے جہلم شہر کی بہتری کیلئے کام سرانجام دینا شروع کر دیئے

جہلم: برطانوی نژاد پاکستانی شہری معروف سماجی و رفاعی شخصیت ملک محمد صادق نے ضلع کچہری کے اردگرد موجود آہنی جنگلوں کا رنگ و روغن پھولدار ، پھلدار ، سایہ دار پودوں کی حفاظت کے لئے مزدوروں سے خدمات حاصل کرکے شہر کی بہتری کے لئے کام سرانجام دینا شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد پاکستان شہری معروف سماجی و رفاعی شخصیت ملک محمد صادق نے ضلع کچہری میں نصب آہنی جنگلوں کا رنگ و روغن اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی ستھرائی اور پھولدار، پھلدار، سایہ دار پودوں کی حفاظت کے لئے مزدوروں کی خدمات حاصل کرکے شہر کی بہتری و خوبصورتی کے لئے کام شروع کروا رکھے ہیں ۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک محمد صادق نے ضلع کچہری سمیت شہر کے گلی محلوں ، چوک چوراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیکر کام شروع کروا رکھے ہیں۔
ملک محمد صادق نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی مٹی سے مجھے بے پناہ محبت ہے ، محبت کے جذبے کے تحت ہر سال اپنے آبائی ضلع میں آکر شہر کی بہتری کے لئے اپنی موجودگی میں کام کروا کر دلی تسکین محسوس کرتا ہوں۔ ہمارے منتخب ممبران شہری ، سماجی ، رفاحی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کو چاہیے کہ شہرکی بہتری کے لئے میدان میں آئیں تاکہ شہر کی سڑکوں کو مرمت کرکے شہر کو مثالی اور تاریخی شہر بنانے میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم کے لئے حصہ لوں گا اور شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کوروں گا تاکہ ضلع جہلم جو کہ تاریخی حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کو دنیاء بھر میں متعارف کروایا جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button