پنڈدادنخان

پنڈدادن خان کے بڑے اور معروف تعلیمی ادارے راج بخش کا نئے ہاسٹل کا افتتاح

پنڈدادنخان: معروف تعلیمی ادارے راج بخش کا نئے ہاسٹل کا افتتاح ایک نہایت شاندار اور پر وقار تقریب میں کیا گیا، راج بخش ماڈل سکول ساوؤال میں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوسی جنرل(ر) شفقات احمد تھے جو موجودہ چیرمین تھے، ایف ایف سی کے جنرل (ر) شفقات احمد کے سکول پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

راج بخش کے بانی برگیڈیر ر چوہدری محمد اشرف نے ان کا استقبال کیا ۔ ان پر بچوں کی طرف سے پھول نچھاور کیے گئے ۔ اس کے بعد جنرل (ر) شفقات احمد نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس پس ماندہ علاقے میں اتنی جدید اور اچھی درسگاہ کو ایک انقلابی اقدام قرار دیا اور سکول انتظامیہ کی ورگنگ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کے بعد بدست جنرل (ر) شفقات احمد نئے ہاسٹل کا باقدہ افتتاح ہوا ۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلو اور مختلف پروگرام پیش کیے جن کو حاظرین اور مہمان خصوصی نے بہت پسند کیا اور سراہا۔

اس موقع پر راج بخش سکول کی پرنسپل امتل النسا نے خطاب کرتے ہوئے سکول کے قیام سے لے کر اب تک کی سکول کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کیا ۔ اس کے بعد راج بخش ٹرسٹ اور سکول کے بانی برگیڈیر ر محمد اشرف نے خطاب کیا اور اس ٹرسٹ اور سکول کے قیام کے اغراض مقاصد بیان کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل ساوؤال میں ایک اچھے تعلیمی ادارے کی اشد ضرورت تھی تاکہ اس علاقے کے بچے بھی آگے نکل سکیں۔ انہوں نے اکیلے ایک انیٹ رکھی اکیلے سفر شروع کیا یہ اینٹ اج ایک مکمل عمارت بن چکی اور راج بخش ٹرسٹ اج ایک پورا کاروان بن چکا ہے۔

مہمان خصوصی جناب جنرل ر شفقات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پس ماندہ علاقے میں اتنے اچھے تعلیمی ادارے کو ایک تعلیمی انقلاب ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کو مزید بہتر سے بہترین بنانے کے لیے وہ ہر ممکن تعاون اور کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے اچھے تعلیمی ادارے کے قیام پر وہ چوہدری محمد اشرف گوندل اور جنرل ر مرحوم اقبال کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر جنرل (ر) شفقات احمد نے سکول کے لیے ایک لاکھ نقد روپے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جنرل ر چیرمین ایف ایف سی شفقات احمد کو راج بخش ٹرست کے چیرمین بنانے کا اعلان بھی کر دیا گیا جو کہ جنرل (ر) شفقات احمد نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button