جہلم

انجمن شہریان جہلم کی ماہانہ میٹنگ، اہم شہری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

جہلم: انجمن شہریان جہلم کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ شب میاں مدثر حفیظ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی میٹنگ میں اہم شہری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ کو فعال بنانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مربوط روابط قائم کرکے اہم مسئلے کو حل کروانے کے لئے زور دیا گیا ،شہر کی گندگی کے سنگین مسئلے پر میونسپل کمیٹی سے رابطہ قائم کرکے فلیتھ ڈبو بنوائے جائیں گے تاکہ گندگی کا مسئلہ حل ہو سکے ، اس موقع پر چوہدری کامران شہزاد ، سید مظہر عباس نقوی ، حافظ اخلاق احمد، ڈاکٹر رشیدنیاز ،ڈاکٹر اسد مرزا ، ڈاکٹر طارق مرزا، حاجی محمد اصغر ، شیخ مظفر حسین ، راجہ شاہد ، راجہ رضوان، صغیراحمد اخلاق ، عامرکیانی ، حافظ محمد علی ، چوہدری سلیمان ، نغمان شافی ، طارق محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button