دینہ

باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھرمار ، آوارہ کتے گلی محلوں میں منڈلانے لگے،شہری خوفزدہ

دینہ: باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھرمار ،درجنوں کے حساب سے آوارہ کتے شام ہوتے ہی گلی محلوں میں منڈلانے لگے ،شہری خوفزدہ ہو کر رہ گئے ،کتے کاٹنے کی ویکسین بھی نایاب ہو چکی ہے ،لوگوں کا شام کے بعد گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ و گردونواح میں باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جو شام ہوتے ہی درجنوں کی شکل میں گرو بنائے گلی محلوں میں نکل آتے ہیں اور ہر آنے جانے والے کو کاٹنے کو دوڑتے ہیں ،شام کے بعد شہریوں کا گھر وں سے نکلنا محال ہو چکا ہے ۔

کتے ٹولیوں کی شکل میں ہر گلی محلے میں نظر آتے ہیں اور کسی کو بھی دیکھتے ہی اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی قیمتی جانیں زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں جبکہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی نایاب ہو چکی ہے ،عوام علاقہ نے انتظامیہ سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button