جہلم

جہلم کے دیہاتی علاقوں میں جعلی مشروبات کی فروخت کا سلسلہ جاری، ذمہ دار محکمے خاموش

جہلم: دیہاتی علاقوں میں جعلی مشروبات کی فروخت کا سلسلہ جاری، ذمہ دار محکمے خاموش، عوام کا ان عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دیہاتوں میں جعلی مشروبات فروخت کیے جارہے ہیں مختلف مشروبات کی کمپنیوں کے نام سے مقامی طور پر مشروبات تیار کر کے سادہ لوح عوام کو فروخت کیے جارہے ہیں کیونکہ ان مشروبات میں منافع کا تناسب زیادہ ہے اس لیے دیہاتوں کے دوکاندار ان کو ترجیح دیتے ہوئے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا کاروبار کررہے ہیں ان مشروبات کے استعمال سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں خاص طور پر گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذمہ دار محکموں کو ان جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کریں اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے جو لوگ انسانی زندگیوں کو موت کی وادی میں دھکیلنے کا دھند کررہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button