جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں بھی میں کورونا کی ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا

جہلم: محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم میں بھی میں کورونا کی ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لیے 3 سینٹر قائم کئے گئے جن میں 1600 سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی۔دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں ضلع جہلم میں 3 ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے۔ تحصیل جہلم میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول ، تحصیل سوہاوہ میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر سوہاوہ اور تحصیل پی ڈی خان میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر پنڈدادنخان میں ویکسین کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز 50 سے زائد معمر افراد کی ویکسینیشن کی گئی، ان سنٹرز پر 60 سال سے زائد ایسے افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی جنہوں نے پہلے سے  نادرا سے منسلک سسٹم 1166 پر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کروائی ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button