پڑی درویزہ

60 سالہ کیپٹن عطاء اللہ خان (ڈی سی) سول ڈسپنسری پڑی درویزہ پھر آباد ہوگئی

پڑی درویزہ: 60سالہ کیپٹن عطا اللہ خان( ڈی سی) سول ڈسپنسری پڑی درویزہ پھر آباد ہوگئی ۔ مستقل ڈسپنسر کی تعیناتی پر سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ اے جہلم کے لئے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ پڑی درویزہ میں واقع 60سالہ کیپٹن عطا اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل سول ڈسپنسری ایک دفعہ پھر آباد ہوگئی ۔ ڈسپنسر محمد جمال نے بی ایچ یو دیوان حضوری (پشندور ) تحصیل سوہاوہ سے تبدیل ہو کر پڑی درویزہ ڈسپنسری میں چارج سنبھال لیا ۔

اطلاع ملنے پر تحریک ترقی پڑی درویزہ کے شاہد محمودمغل اور مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود نے ڈسپنسر محمد جمال سے خیر مقدمی ملاقات کی اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔واضح رہے کہ مستقل ڈسپنسر محمد جمال پڑی درویزہ ڈسپنسری میں ہفتہ کے پانچ دن لگا تار ڈیوٹی دیا کریں گے جبکہ ایک دن بی ایچ یو دیوان حضوری (پشندور ) سوہاوہ میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

توقع ہے کہ چندے عرصہ بعد ڈسپنسر موصوف پورے چھ دن پڑی درویزہ میں ہی ڈیوٹی سر انجام دیا کریں گے ۔

تحریک ترقی پڑی درویزہ کے تما م اراکین شاہد مغل ،مرزا نذیر حسین ، ملک محمد شفیق ، ماسٹر محمد اکرم، حاجی امیر زمان، طالب حسین زرگر اور پروفیسر افتخار محمودنے مشترکہ بیان میں پڑی درویزہ ڈسپنسری میں ڈسپنسر کی مستقل تعیناتی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ مذکورہ تعیناتی سے علاقہ بھر کی 20ہزار آبادی صحت کی بنیادی سہولت سے مستفید ہو گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button