گورنمنٹ برائز ہائی سکول بڑاگواہ کے ہیڈ ماسٹر عبدالرشید کے والد انتقال کر گئے

0

ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ کے ہیڈماسٹر عبدالرشید کے والد چوہدری عبدالعزیز سیری گھنیال میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ بروز اتوار شام چاربجے اداکردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، اہلیان علاقہ سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ملک ربنواز سابق چیئرمین یونین کونسل نگیال، ماسٹر عاشق حسین سابق چیئرمین یوسی کوہالی، سابق امیدوار مسلم لیگ ن یوسی ججیال راجہ عبدالستار، سابق چیئرمین یوسی ججیال، ملک اشفاق احمد، باہوشاہد اقبال تھلہ چوہدریاں، چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ و سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن جہلم نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ججیال ملک سفیر، ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگیال عابد حسین، ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ شکیل احمد، سعید اختر، صوبیدار سراج الدین، صوبیدار قربان حسین، فداحسین جہلم سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھی۔

نماز جنازہ علامہ مولانا تمریز چشتی پرنسپل دارالعلوم محمدیہ الکرم بڑاگواہ نے پڑھائی، ہر آنکھ اشکبار تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.