جہلماہم خبریں

حکومت پنجاب نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ علی بہادر

جہلم: سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب علی بہادر کا ضلع جہلم کا دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال، پناہ گاہ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

سیکریٹری علی بہادر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں پر موجود تمام کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سنٹر میں موجود عوام کے مسائل بھی سنے۔ سائلین نے سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے مثبت رویے کا اظہار کیا۔ سائلین کی جانب سے خدمات کی فراہمی کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے سنٹرز میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور مستقبل میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

سیکرٹری علی بہادر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے ساتھ واقع پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا وہاں پر بے گھر اور بے سہارا افراد سے گفتگو کی، ان کے مسائل اور سہولیات بارے دریافت کیا، اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر پناہ گاہوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور پناہ گاہوں میں بہترین کھانے اور صاف بستر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

بعد ازاں سیکرٹری علی بہادر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی مختلف دکانوں میں اشیاء خورونوش کے ریٹس چیک کیے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے بات چیت بھی کی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں سے متعلق ان کا نقطہ نظر معلوم کیا اور دکانداروں کو ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا دورہ کا مقصد عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

دورے کے اختتام پر سیکرٹری علی بہادر نے ڈپٹی کمشنر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ عوامی فلاح و بہبود کے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری علی بہادر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس سے عام لوگوں کی زندگیوں میں بہت بہتری آ رہی ہے حکومت کا پناہ گاہوں کے قیام کا منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے جس سے بے سہارہ اور بے گھر لوگوں کو رات بسر کرنے اور کھانے کی سہولت میسر آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button