جہلم

بھٹہ خشت بند ہونے سے مزدوروں کے بچے بھوکے سوئیں گے۔چوہدری سردار

جہلم: لاہور ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر ے، 20اکتوبر کو بھٹہ خشت کو بند کر وانا تعمیراتی کاموں میں خلل اور مزدور کے بچے بھوکے سوئے ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار سر پر ست بھٹہ خشت ایسوسی ایشن ضلع جہلم چوہدری سردار نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کو رٹ نے موسم سر ما کے دوران دھند کی روک تھام کے لئے حکم جاری کیا کہ 20اکتوبر سے بھٹہ خشت کو 31دسمبر تک بند کر دیا جائے اور بھٹہ کی چلمی سے دھواں نہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لاہور ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس سے مودبانہ گزارش ہے کہ 20اکتوبرکی بجائے بھٹہ خشت انڈسٹر ی کو نو مبر کے شروع میں بند کر نے کا حکم صادر فر مائیں تاکہ غر یب مزدور جو اس انڈسٹر ی سے وابستہ ہے، ان کو رزق حلال میسر ہو سکے کیونکہ بھٹہ خشت بند ہو نے سے بھٹہ پر کام کر نے والے مزدور ہی نہیں بلکہ تعمیراتی کاموں میں بھی خلل پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدور کو جب مزدوری نہیں ملے گئی تو وہ کیا کام کرے گا وہ اپنے بچوں کو کیا بھوکا سولائے گا کہ 31دسمبر کے بعد کام شروع ہو گا اور مزدوری ملے گی، لہٰذا میر ی چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ 20اکتوبر کی تاریخ بڑ ھا کر یکم نومبر کر دے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button