جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں 71 ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں 71 ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جارہاہے ، سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں برقی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ، گھروں ، دکانوں ، پلازوں کی چھتوں اورگاڑیوں، موٹرسائیکلوں ،سائیکلوں پر بچے ، بڑے ، بوڑھے قومی پرچم لہرانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جشن آزادی کے روز عام تعطیل ہوگی ، جشن آزادی کے دن ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ، سکولوں ، کالجوں سمیت سرکاری اداروں میں پرچم لہرانے کی تقریباب بھی منعقد ہونگی ، جبکہ ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ بار ،ڈسٹرکٹ جیل میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہونگی۔

ہسپتالوں میں مریضوں اور جیل میں قیدیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی ، سرکاری سکولوں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہونگی، شہر بھر میں جگہ جگہ بڑی تعداد میں قومی پرچم ، مشاہیر پاکستان کی تصاویر ، خوبصورت بیجز کی فروخت بھی بڑے پیمانے پرجاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button