کھیوڑہ پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

منشیات فروشوں کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عبدالغفور بٹ ایس ایچ او پنڈدادنخان

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کھیوڑہ پولیس نے چرس سمیت منشیات فروش گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان افتخار احمد اور ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کی تشکیل کردہ ٹیم نے دوران گشت محمد ساجد ولد محمد دین ساکن کھیوڑہ کو مشکوک جان کر تلاشی لی جس سے 1220گرام چرس برآمد ہوئی، کھیوڑہ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہیں، کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا، منشیا ت فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کو جڑ سے ختم کرنا ہما را مشن ہے جس میں اللہ تعالی ہمیں کامیابی بھی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں امن و امان قائم رکھنا لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے، شہریوں کے تعاون سے جرائم پر قابو پانا آسان ہو جاتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہماری ذمہ داری ہے جوکہ اپنا فرض سمجھ کر پوری کی جاتی ہے۔رشوت خور اہلکاروں کی پولیس کے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے رزق حلال عین عبادت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.