دینہاہم خبریں
ٹرینڈنگ

پیر شہاب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر میں حادثہ، دینہ کے صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا شہید، 3 صحافی زخمی

دینہ: پیر شہاب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرالر میں حادثہ، دینہ کے صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا شہید، تین صحافی زخمی، زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی ملک بو ستان اپنے دیگر صحافیو ں کے ہمراہ گاڑی گلو ری 580نمبری AUX-843پر دینہ سے سرائے عالمگیر جا رہے تھے کہ گاڑی جی ٹی روڈ پیر شہاب کے مقام پر پہنچی تو اچانک ایک ٹرالر ٹرن لیتے ہو ئے گاڑی کے سامنے آ گیا۔

حادثہ سے گاڑی زور دار دھماکے کے ساتھ جا ٹکرائی جس میں دینہ کے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ رضاء کار حادثہ میں شہید ہو گئے جبکہ کار میں سوار جہلم کے صحافی قادر مخلص اور دینہ کے صحافی محمد افضل اور ماجد آفریدی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں صحافیوں اور میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

شہید ہونے والوں میں ملک بوستان دنیا نیوز جبکہ شیخ رضا کا تعلق کوہ نور ٹی وی سے ہے جبکہ زخمیوں میں غلام قادر پبلک نیوز، ماجد آفریدی کا جی نیوز اور افضل کا تعلق ٹی وی ٹوڈے سے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button