جہلماہم خبریں

جہلم میں صبح سویرے ڈکیتی، مزاحمت پر شہری زخمی، اہل علاقہ نے 2 ڈکیت پکڑ لئے، 1 فرار

جہلم کے محلہ چشتیاں میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ڈکیتوں کو مزاحمت کا سامنا، دو ڈکیت اہل علاقہ نے پکڑ لیے، مزاحمت پر گھر کا سربراہ زخمی، علاقہ مکینوں نے ڈکیتوں کی چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ چشتیاں میں صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب الیاس نامی شخص کے گھر تین مسلح ڈکیت ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، گھر میں داخل ہوتے ہی ڈکیتوں نے گھر والوں کو یرغمال بنانے کی کوشیش کی۔

الیاس نامی شخص نے مزاحمت شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے الیاس نامی شخص کو زخمی کر دیا، فائرنگ کے بعد ڈکیتوں نے فرار ہونے کی کوشیش کی اسی اثناء میں علاقہ مکینوں نے پیچھا کرنا شروع کر دیا۔

پیدل فرار ہونے کے بعد تھوڑی دور جاکر محلے کے نوجوانوں نے دو ڈکیتوں کو پکڑ لیا اور اسلحہ چھین لیا جبکہ ایک ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے دونوں ڈکیتوں کو اسلحے سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایک ڈکیت کا تعلق مانسہرہ جبکہ دوسرے ڈکیت کا تعلق بونیر سے ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال میں طبعی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button