جہلم

جہلم میں تجاوزات کے خلاف چھٹے روز بھی آپریشن، غیر قانونی پارکنگ شیڈ سمیت تجاوزات گرا دیں گئیں

جہلم: شہر و گردونواح میں پنجاب بھر کی طرح تجاوزات کے خلاف آپریشن چھٹے روز بھی مسلسل جاری رہا ،میونسپل کمیٹی کا سول لائن روڈ کی حدود میں قائم کئے غیر قانونی پارکنگ شیڈ سمیت تمام تجاوزات گرا دیں گئیں شہری ، سماجی ، فلاحی ، رفاعی، مذہبی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی اندرون شہر سمیت مصروف ترین سڑک سول لائن روڈ پر موجود تجاوزات ہٹانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔سول لائن روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے میونسپل کمیٹی جہلم اور محکمہ ریونیو نے مشترکہ آپریشن کیا،دکانداروں کی طرف سے آہنی شیڈ اور دکانوں کے سامنے تعمیر کئے گئے پختہ تھڑے بھی اکھاڑ دیئے گئے۔

جہلم شہر کی شہری ، سماجی ، فلاحی ، رفاعی، مذہبی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر ماہ کی مقررہ تاریخ کو کیا جائے اور تجاوزات قائم کرنے والے بااثر افراد کی پشت پناہی کرنے والے بلدیہ جہلم کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری بآسانی سڑکوں پر آمدورفت جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button