جہلماہم خبریں

29 مارچ سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے قومی پولیو مہم کے بارے میں ہدایت کی گئی کہ (TAG) کی ہدایات پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے مائیکروپلان کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے گا تاکہ ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنائی جاسکے اور موٹر وے پولیس کو ہدایت کے تمام گاڑیوں کو روکنے میں پولیو ٹیمز کی مدد کریں اور بقیہ اداروں سے بھی کہا گیا کہ  اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ میں بتایا کہ 29 مارچ 2021 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کی میٹنگ بھی کی گئی اس کے علاوہ تمام سپروائزز اور ٹیمز کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر  191068 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 535 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے کے لیے 126 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button