جہلم

ناقص و غیر معیاری دودھ و کھویا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہری حلقے

جہلم: شہر کی سماجی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں کیمیکل ملے دودھ اور کھویا کی تیاری کی جارہی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت خطرناک ہے ، ناقص و غیر معیاری دودھ و کھویا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی ، رفاحی ،فلاحی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ کئی مرتبہ اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے تحریری و زبانی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع جہلم کے ذمہ داران کو آگاہ کیا، لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص مضر صحت دودھ و کھویا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں جس کیوجہ سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

سماجی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں کیمیکل ملے دودھ اور کھویا فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں سمیت معصوم بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button