این ٹی ایس ٹیسٹ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؛ فی درخواست 460 روپے کی وصولی کی جانے لگی

0

جہلم: این ٹی ایس ٹیسٹ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ،نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے ایجوکیٹرز کی جاب کی مد میں لوٹ مار کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ِ فی درخواست 460روپے کی وصولی کی جانے لگی ، جس میں 60 روپے 15 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لاگو کر دیئے گئے ،جس سے این ٹی ایس ڈیپارٹمنٹ کوروزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی آمدن ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں این ٹی ایس کی جانب سے جاری کی گئی آسامیاں بینک آفیسر اینڈ کیش آفیسر دی بینک آف خیبر کے لئے میل /فی میل کی آسامیوں کے لئے امیدواروں کو آن لائن فارم جاری کرکے آن لائن ہی فیسیں وصول کی جارہی ہے جس کی فیس 460 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں جی ایس ٹی ٹیکس الگ سے لاگو ہے جو درخواست گزار ہی ادا کر نے کا پابند ہو گا۔

این ٹی ایس کی اس لوٹ مارپر درجنوں پڑھے لکھے امیدواروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں سے وصول کئے جانے والے جگا ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ نوجوان حصول نوجوان کے لئے خالی آسامیوں پر درخواستیں دے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.