جہلم

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار شروع کر دیئے گئے

جہلم: ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سستے رمضان بازار شروع کر دیئے گئے، ان سستے رمضان بازاروں میں آٹا 800 روپے تھیلا 20 کلو، چینی 68 روپے فی کلو، گھی 170 روپے کلو ، کریانہ، سبزیاں، پھل تمام اشیائے خوردونوش مشروبات، چکن، انڈے، گوشت عام بازار سے 15 سے 30 روپے کلو سستے دستیاب ہوں گے۔

سستے رمضان بازار صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلیں گے، سستے رمضان بازاروں میں بغیر ماسک کے داخلے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

مشین محلہ جہلم کے علاوہ تمام بازار بڑی کنوپیوں میں لگائے گئے ہیں، جن میں پنکھے بھی رکھے گئے ہیں، سستے رمضان بازاروں کو 20 رمضان سے عید بازاروں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

شہر میں یہ رمضان بازار مشین محلہ جبکہ بلال ٹاؤن میں بھی سستے رمضان بازار لگایا گیا ہے جبکہ تحصیل سوہاوہ، تحصیل دینہ، تحصیل پنڈدادنخان میں 1/1 بازار لگایا گیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button