جہلماہم خبریں

ضمنی الیکشن؛ الیکشن کمیشن فوری طور پر حلقہ این اے75 کے نتیجے کا اعلان کرے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے این اے 75 ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت کا دعویٰ کردیا۔ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے علی اسجد کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نتیجے کا اعلان کرے، صبر کو نہ آزمایا جائے احترام قانون کا ہوگا ’’ن‘‘ کا نہیں۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسے انتخابات ہوئے ہیں جن میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں، ورنہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ جیسے ضمنی الیکشن کرواتی تھی لوگ کہتے تھے الیکشن تو رسمی ہی ہیں جیتنا تو حکومت نے ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی نخرے دیکھیں جہاں جیت جائیں وہاں الیکشن شفاف تھے جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی کا شور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کہ این اے 75 ڈسکہ میں جمعہ کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا، دوران پولنگ دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button