جہلم

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جہلم میں خشک لکڑیوں، گیس سلنڈرز، کوئلہ کے نرخوں میں اضافہ

جہلم: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں خشک لکڑیوں، گیس سلنڈرز ، کوئلہ کے نرخوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس سے ان چاروں اشیاء کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی خواتین کی چیخیں نکل کر رہ گئی ہیں۔

آئندہ دو ہفتوں میں خشک سردی کی شدت میںمزید اضافے پر ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہاہے جبکہ شہر بھر کے نصف سے زائدعلاقوں میں سوئی گیس کا پریشر بھی کم ہوکر رہ گیا ہے۔

لکڑی کے ٹالوں پر بطور ایندھن استعمال کی جانے والی خشک لکڑی کی قیمت اضافہ کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب کوئلے، مٹی کا تیل ، گیس سلنڈرکی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر کے فروخت شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دینا ہوگی تاکہ شہری ارزاں نرخوں پر ایندھن کا استعمال کرکے سردی کا موسم بہتر انداز میں گزار سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button