دینہ

دینہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، مین بازار، منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ پر شہریوں کا جینا محال

دینہ میں پیشہ ور بھکا ریوں کی بھر مار ، مین بازار ، منگلا روڈ ، جی ٹی روڈ پر شہریوں کا جینا محال ، بھیک نہ دینے پر لو گوں کو بد دعائیں شہریوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں عرصہ دراز سے پیشہ ور بھکاریوں نے جگہ جگہ ڈیرے جما رکھے ہیں منگلا روڈ پر داخل ہوتے ہی بھکاری ٹولیوں کی شکل میں شہریوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں بھیک نہ دینے پر لوگوں کے پاؤں پڑ جاتے ہیں اور بھیک لئے بغیر جان نہیں چھوڑتے اسی طرح مین بازار ، ریلوے روڈ ، داتا روڈ پر دکانوں کے باہر تیار بیٹھے ہوتے ہیں دیکھتے ہی عورتوں اور مردوں کو اللہ کا واسطہ دینا شروع کر دیتے ہیں جس سے شریف شہریوں کو شرمندہ کر دیتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری طور پر سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button