جہلم

لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں جہلم شہر کی سڑکوں پر رواں دواں، ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا

جہلم: لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں اندرون شہر کی سڑکوں پر رواں دواں، ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا، شہری خوف و ہراس میں مبتلا ، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی سامان سے لوڈ تیز رفتار انتہائی خطرناک ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہر بھر کی سڑکوں کو تباہ و برباد کرنے کے بعداب کم عمر ڈرائیوروں کو ذمہ داریاں سونپ دیں ۔جو تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈر اور کانوںمیں ہینڈ فری لگا کر موبائل فون پر گانے سننے کو ترجیح دیتے ہیں جس کیوجہ سے پیچھے سے آنے والی گاڑیوں ، کاروں ، موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان تعمیراتی سامان پرترپال ڈالنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کی آنکھوں میں دھول مٹی پڑتی ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ مضافاتی علاقوں سے اندرون شہر آنے والے ٹرالیاں انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سے داخل ہوتی ہین جس کی بنیادی وجہ داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کا موجود نہ ہونا ہے ۔ جی ٹی ایس چوک ، شاندار چوک میں ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود بااثر ڈرائیور ز گاڑیاں کھڑی کرکے خریداری کرنی شروع کر دیتے ہیں ، جبکہ ان مقامات پر نوپارکنگ کے بورڈ بھی آویزاں ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم ہونے والے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹر کا استعمال کیا جائے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے افسران واہلکا روں کو تعینات کیا جائے تاکہ دن کے اوقات میں تعمیرانی سامان لیکر ٹریکٹر ٹرالیاں شہر میں داخل نہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button