جہلم

گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد کی گئی

جہلم: گورنمنٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد کی گئی ،قائم مقام پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا ہے کہ 70سال گزرنے کے باوجود کشمیری کس طرح آزادی کی شمع سے اپنی زندگیاں روشن کئے ہوئے ہیں، حکومت وقت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل درآمد کروائے تاکہ کشمیری مسلمان آزادی کی نعمت حاصل کر سکیں۔
گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی قائم مقام پرنسپل ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے کہا ہے کہ 70سال گزرنے کے باوجود کشمیری کس طرح آزادی کی شمع سے اپنی زندگیاں روشن کئے ہوئے ہیں۔ہزاروں کشمیری نوجوان آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
اس موقع پر انچارج پولیٹیکل سائنس مس مبشرہ شاہین نے اساتذہ کرام اور طالبات سمیت کالج میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بلند کئے ، ریلی میں طالبات نے کشمیر کی آزادی کے حق کے لئے بینرز اورقطبے اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے او رٹیبلو پیش کئے، ہاتھوں کے ساتھ یکجہتی کشمیر کے لئے زنجیر بھی بنائی۔
اس حوالے سے کالج کی اساتذہ سمیت طالبات نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے اس حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ اور ہم بھارت کے مظالم اور کشمیر پر ناجائز قبضے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بھارت ناجائز طور پرکشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جوکہ سراسر انسانی حقوق کے عالمی منشور کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کو اس غیر انسانی رویے کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے تاکہ کشمیری سکھ چین کا سانس لے سکیں۔ ہم اس مسئلے کے پر امن حل کے لئے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں جو نا صرف کشمیر بلکہ پورے خطے کی سلامتی کا باعث ہو۔ہم اقوام متحدہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے اور ان کے اس حق کو تسلیم کیاجائے۔ علاوہ ازیں بھارت کو رائے شماری کرانے کا حکم دیں۔ تا کہ پوری دنیا کو معلوم ہو سکے کہ کشمیری اپنے مستقبل کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button