جہلم

اشیائے خوردونوش کی قیمت میں کمی لا کر معیار کو گرانے کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بلال ٹاؤن میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور ایسی تمام اشیاء ضروریہ جن پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جا رہی ہے ان کے معیار، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سبسڈی پر دی جانے والی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء کی قیمت میں کمی لا کر معیار کو گرانے کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سستا رمضان بازار میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاء کی مقدار و کوالٹی کے علاوہ صفائی اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کر نے کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ بازار میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا ری ہے ۔ اس سلسلے میں تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اپنے عملے کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پورا مہینے لگاتار چیکنگ کو عمل میں لایا جائے تاکہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر کے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button