پنڈدادنخاناہم خبریں

آئے دن بڑھتے ہوئے جرمانوں اور مقدمات کے خلاف مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کی ہڑتال

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز+ آصف حیات مرزا) پنڈدادنخان میں تاجروں پر بھاری جرمانے مقدمات کا اندراج، مرکزی انجمن تاجران سراپا احتجاج ،چھ اعزازی مجسٹریٹ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے تاجروں کو نا حق جرمانے کر رہے ہیں،انجمن تاجران نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے اور مسائل کا نوٹس لیں۔ تاجر برادری
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پرتاجروں نے دکانیں بند رکھ کر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں شرکا نے حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے جا جرمانے او ر تاجروں پر مقدمات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تاجر برادری دھرنا دے گی، پنڈدادنخان میں سبزی فروٹ کریانہ اور گوشت کی مارکیٹیں بند رہیں، مقامی انتظامیہ تمام تر تعاون کے باوجود تاجروں پر ناجائز جرمانے اور مقدمات درج کر رہی ہے۔
انجمن تاجران کے ہنگامی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر نے کہاکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تمام تر تعاون کے باوجود تاجروں پر ناجائز مقدمات اور بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے، تاجروں پر درج مقد مات اور دیگر مسائل حل نہ ہوئے تو یہ احتجاج جاری رہے گا اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے دھرنا دیں گے۔
چوہدری زبیر نے کہا کہ قیمت خرید سے کم ریٹ پر چیزیں کس طرح فروخت کرسکتے ہیں، چھ اعزازی مجسٹریٹ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے تاجروں کو نا حق قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں، تاجروں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں تاجر اپنے بچے پالیں یا بے جا بھاری جرمانے ادا کرتے رہیں، اگر ناجائز جرمانوں اور مقدمات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے کشمیر چوک میں دھرنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button