جلالپور شریف میں بوڑھے مرد و خواتین پنشنرز کو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

0

جلالپور شریف میں بوڑھے مرد و خواتین پنشنرز کو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا، پوسٹ ماسٹر جلالپور شریف کی من مانیاں عروج پر ، پیشنرز کو پنشن کے حصول کے لئے کئی کئی گھنٹے دھوپ میں کھڑا کیا جاتا ہے ، پنشنروں کے بیٹھنے کے لئے کوئی مناسب انتظام موجود نہیں اور نہ ہی پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ہے ، جبکہ پوسٹ آفس کا عملہ خوش گپیوں اور موبائل فونز پر مصروف رہتاہے، صبح 9 بجے آنے والے پنشنرز سارا دن پوسٹ ماسٹر کے احکامات کا انتظار کرتے ہیں۔

اس حوالے سے پنشنروں کا کہنا تھا کہ پوسٹ ماسٹر نے اپنا کارندہ بٹھایا ہوا جو پنشنروں کو پنشن فارم 2 سو روپے میں فروخت کرکے ہزاروں روپے دن کے کما رہاہے ،پوسٹ ماسٹر نے خواتین کی تذلیل کرنے کے لئے زمین سے اڑھائی فٹ اونچی کھڑکی قائم کررکھی ہیں جہاں خواتین تیڑی ہو کر پنشن کے حصول کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں جس سے خواتین کی تذلیل کی جارہی ہے۔

پنشنرز کا اس حوالے سے کہنا کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ تحریری و زبانی طور پر پاکستان پوسٹ کے ارباب اختیار کو مطلع کر چکے ہیں لیکن پوسٹ ماسٹر کے بااثر ہونے کیوجہ سے محکمہ ڈاکخانہ نے کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

پنشنرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی علاقہ جات جلالپور شریف پوسٹ آفس میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے انکوائری کروائیں اور معمربزرگ پنشنرز کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ اختیار کرنے والے پوسٹ ماسٹر کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ اپنی زندگیاں وطن عزیز پر نچھاور کرنے والے بزرگ پنشنرز کی عزت نفس بحال ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.