کھیوڑہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی کھیوڑہ شہر کا نام روشن کر دیا

0

کھیوڑہ: کھیوڑہ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی کھیوڑہ شہر کا نام روشن کرتے ہوئے کانٹے دار مقابلہ کرکے کرکٹ کا فائنل میچ کھیوڑہ کے نام کر دیا، کھلاڑیوں کا کھیوڑہ شہر پہنچے پر شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین تحصیل ملکوال میں حسینی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا اس ٹورنامنٹ میں ڈویژن راولپنڈی ،گجرات کے نامور ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا فائنل میچ میں کھیوڑہ کرکٹ کلب اور حسینی کرکٹ کلب ملکوال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا کھیوڑہ کرکٹ کلب نے 46 رنز سے فائنل میچ جیت لیا۔

فائنل میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور کھلاڑیوں کا فائنل میچ جیتنے کے بعد کھیوڑہ آمد پر بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر کھیوڑہ کرکٹ کلب کے کپتان ملک گلریز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے تمام دوستوں کے تعاون سے فائنل میچ جیتا ہم نے اس سے قبل بھی مختلف ضلع و تحصیل سے بھر پور فائنل میچ جیتے ہیں، الحمداللہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں بھر پور محنت اور لگن سے کھیلتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کا ایک ہی عزم ہے کہ صرف اور صرف اپنے کھیوڑہ شہر کا نام روشن کرنا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.