ڈپٹی کمشنر کا بھارت کے یوم آزادی کے روز 15 اگست کوضلع جہلم میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

0

جہلم: بھارت کے یوم آزادی کے روز 15 اگست کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 اگست بروز جمعرات یوم سیاہ کی مناسبت سے پروگرام ریلی و آگاہی واک کی صورت میں منعقد ہو رہا ہے ۔صبح دس بجے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی قیادت میں ضلعی افسران، سول سوسائٹی میڈیا اور دیگر شہری تنظیموں کے عمائدین سیاہ پرچم اور پلے کارڈز لے کر کچہری چوک تا واے کراس چوک تک ریلی نکالیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پروگرام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حکومت نے 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ریلی میں سیاہ پرچم اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.