سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر نے کراچی میں خودکشی کر لی

ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر امجد محمود نے کراچی میں اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی، انسپکٹر امجد محمود کی آبائی علاقہ اڈارنہ میں نمازجنازہ کے بعد تدفین کردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت،امجد محمودذہنی دباؤکا شکارتھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی میں انسپکٹر امجد محمود نے اپنے اپ کو گولی مارکرجان کاخاتمہ کردیا۔ اس بارے ایس ایس پی ساؤتھ کا موقف یہ ہے کہ متوفی انسپکٹر ذہنی پریشانی کا شکار تھے۔

امجد محمود کی کراچی میں نمازجنازہ کے بعد میت کو کراچی سے ڈومیلی کے علاقہ اڈرانہ منتقل کی گئی جس کی نمازجنازہ اداکرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

امجد محمود کے سوگواران میں پانچ بچے اور بیوی رہی۔ امجد محمود کراچی میں ملازمت کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button