جہلم

تحریک عظمت قرآن کارکنوں کی شاندار کارکردگی، ایک ماہ میں آٹھ ہزار سے زائد شہید قرآن جمع کرلئے

جہلم: تحریک عظمت قرآن کارکنوں کی شاندارکارکردگی، ایک ماہ میں آٹھ ہزار سے زائد شہید قرآن جمع کرلئے ، تمام شہید قرآن پاک قرآن محل میں محفوظ کئے جائیں گے، مقدس اوراق جمع کرنے والے ٹیم کی قیادت پیر امجد علی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عظمت قرآن جہلم کے کارکنوں کی ٹیم نے سینئر ممبر پیر امجد علی کی قیادت میں روزانہ مقدس اوراق جمع کرنے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے اور ضلع بھر کے دیہاتوں، محلوں، مساجد، گھروں، مدارس، درباروں سے شہید قرآن پاک، سپارے، مقدس اوراق جمع کرنے کیلئے تین ٹیمیں روزانہ روانہ کی جاتی ہیں جس کی دن رات محنت سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران آٹھ ہزار کے قریب قرآن پاک کے شہید نسخے اور دیگر مقدس اوراق بڑی تعداد میں جمع کرلئے گئے ہیں۔
انچارج ٹیم پیر امجد علی نے بتایا کہ تحریک عظمت قرآن مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور تاقیامت محفوظ کرنے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے شہریوں کوچاہیے کہ وہ اس عظیم مشن میں بھر پور تعاون کریں اور مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button