جہلماہم خبریں

پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کر دار ادا کرنا ہوگا۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: مسلم ہینڈ سکول اینڈ ایکسی لینس چک دولت برانچ میں پولیو کے حوالے سے شعوروآگاہی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال تھے۔

تقریب میں یونیسف سے سبطین اعوان ،محکمہ تعلیم سے احسن محمود ،ڈس ایبل پرسن پرکام کرنے والے ہومیو ڈاکٹر صدا قت حسین ،صوبید ار عبدالرحمٰن ،چوہدری فیصل امین ، دلنوا زاحمد نے شرکت ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہو ا،بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیاگیا۔

ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کر دار ادا کرنا ہوگا ،موجودہ حکومت پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔

تقریب سے پرنسپل میڈم حمیر امحمود ا،سبطین نواز ،ہومیو ڈاکٹر صداقت حسین نے بھی خطا ب کیا ،بعدازاں سکولوں کے بچوں میں ان کے کلاس رومز میں جاکر پولیو کے بارے میں گفتگو کی گئی اور ان کو پولیو کے بارے میں آگاہی دی گئی ،پولیو کی علامات بارے میں بتایا گیا اور سوالات کئے گئے۔

پولیو کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے واک کااہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے کی ،سکول کے بچوں کے نے ہاتھوں کتبے اور بینزر اٹھا رکھے ،جن پر پولیو بارے نعرے درج تھے ۔

ڈاکٹر صداقت حسین نے کلاس رومز میں جاکر بچوں سے پولیو کے حوالے سے سوالات بھی کئے اور بچاؤ کے حوالے احتیاطی ،حفاطتی تدابیر بھی بتائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button