جہلماہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد متاثر، فحال کیسز کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 14 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 153 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 43 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روزتک 70059 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1786 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت ہوئی۔ آج مزید 9 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1576 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 55866 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1294 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 38 اموات ہوئی ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 66 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادن خان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔

اب تک 1864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 1646 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button