جہلم کے چوک چوراہوں ، بازاروں میں جگہ جگہ بھکاریوں کے ڈیرے متعلقہ ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لیں

0

جہلم: شہر کے چوک چوراہوں ، بازاروں میں جگہ جگہ بھکاریوں کے ڈیرے متعلقہ ذمہ داران نے آنکھیں بند کر لیں، شہری آبادیوں ، تجارتی مراکز اور دفاتر کے بعد شہر کی سڑکوں پر بھی بھیک مانگنے والے بھکاریوں نے پنجے گاڑ لئے، شہریوں کے ساتھ ساتھ مسافربھی پریشان، ڈی پی او جہلم سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی تمام سڑکوں جن میں ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، کچہری روڈ، مشین محلہ روڈ،تحصیل روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، ضلع کچہری ، سول ہسپتال ، روہتاس روڈو اندرون شہر سمیت مین چوک جن میں ، چوک گنبد والی مسجد، شاندار چوک، محمدی چوک، جادہ چوک مشین محلہ چوک، قبرستان چوک میں بھیک مانگنے والوں کے جھنڈدکھائی دیتے ہیں اور متعلقہ ادارے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، مسافروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کوئی بھیک مانگنے والے کو پیسے نہ دے تو وہ اس سے بدتمیزی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جہلم شہر کے سرکاری و نجی دفاتر ، شاپنگ ہال ، دکانوں، ریلوے اسٹیشن ، لاری اڈہ پر پیشہ وارانہ بھکاریوں کا تانتا بندہا رہتاہے ، اور کوئی بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔

جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، تنظیموں کے عمائدین نے ڈی پی اوجہلم سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.