جہلماہم خبریں

مردم شماری کے تحت ضلع جہلم کی شرح افزائش آبادی پنجاب میں دوسری کم ترین ہے۔ بابر ظہیر

جہلم: محکمہ بہبود آبادی ضلع جہلم کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ضلع بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بابر ظہیر ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردار ہاشم ڈوگر صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہر سال کی طرح اس بار بھی عالمی یوم آبادی بھرپور انداز میں منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس میں بے ہنگم اضافہ آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے شعور اجاگر کرنا ہے اور اس شرح اضافہ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے تولیدی صحت کے حقوق، خاندانی منصوبہ بندی کے انتخاب اور فیصلہ سازی میں اشتراک کو فروغ دینا ہے جو کہ اس سال عالمی یوم آبادی کے حوالے سے تقریبات کا موضوع بھی ہے ۔

بابر ظہیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اور انتظامیہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے قومی مسئلہ سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی ہے اور ایک مربوط اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔ ضلع جہلم کے آبادی سے متعلق اعدادوشمار تسلی بخش ہیں اور مردم شماری کے تحت ضلع جہلم کی شرح افزائش آبادی پنجاب میں دوسری کم ترین ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی و تحصیل آفسز ، فیملی ہیلتھ کلینکس، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس، فلاحی مراکز اور سوشل موبلائزر عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار، آگاہی واک، کمیونٹی سیشنز کا انعقاد کیا گیا اور فیملی پلاننگ کاؤنٹرز کے ذریعے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ضلع بھر کے نمایاں مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button