دینہاہم خبریں

دینہ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 9 سالہ بچہ جاں بحق، 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پو رے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، 9سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے زخمیو ں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اورگھر کا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محلہ معصوم شاہ دینہ میں واقع محمد زاہد نامی شخص کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر میں سوئے ہوئے 9سالہ محمد یوسف، 10سالہ بچی ربیعہ ، 2سالہ بچی عائشہ اور 37سالہ شخص محمد کمال ولد محمد عنایت شدید زخمی ہو گئے ۔

9سالہ بچہ محمد یو سف بری طرح جھلس گیا تھا جس کو تشو یشناک حالت میںفو ری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد یو سف ہسپتال میں دم توڑ گیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیو ں کو فو ری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

آگ لگنے سے غریب محنت کش محمد زاہد کے گھر کا مکمل سامان فرنیچر، فریج، کپڑے، کو لر، برتن سمیت دیگر اشیا ء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، محمد زاہد کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور بڑی مشکل سے رزق کما کر بچوں کا پیٹ پالتا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button