جہلم

تحریک انصاف ضلع جہلم کے عہدیداران کی تنظیم سازی منتخب نمائندوں نے مسترد کر دی

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے عہدیداران کی تنظیم سازی منتخب نمائندوں نے مسترد کر دی، منتخب نمائندوں کے تحفظات پر وزیر اعظم کا نوٹس،ری ویو (جائزہ) کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب ریجن نے منتخب نمائندوں کی مشاورت کے بغیر تنظیم سازی کی جس کے مطابق چوہدری زاہد اختر کو ضلع جہلم کا صدر،چوہدری سعید مونن کو سینئر نائب صدر،راجہ شاہ نواز احمد آباد کو نائب صدر،ملک محمد یاسین کو نائب صدر،اظہر شاہ زیدی کو جنرل سیکرٹری،زائد جندران،مطلوب شاہ،انور ساگری،راجہ شفقت کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سجیل ظفر کیانی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،رضا اشرف کیپری کو فنانس سیکرٹری،عثمان بٹ کو انفارمیشن سیکرٹری اور چوہدری طاہری آصف کو سیکرٹری ممبر شپ مقرر کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری سمیت جہلم کے منتخب نمائندوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم تک بات پہنچائی۔ باوثوق ذرائع کے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اور منتخب نمائندوں کے تحفظات پر ری ویو کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ری ویو کمیٹی منتخب نمائندوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو سننے کے بعد نئے عہدہ داران کی لسٹ جاری کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button