جہلم

نئے بلدیاتی نظام سے جہاں یونین کونسل کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلر خادم اللہ بٹ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پنجاب کے ناکام ترین بلدیاتی نظام کو ختم کرکے خیبر پختونخواہ کی طرح تحصیل و ضلع ناظمین کے برائے راست الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے جہاں یونین کونسل کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے ، بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے استحصالی دور میں جھرلو کے ذریعے جتوائے گئے پیشہ ور کونسلرز و چیئرمینوں سے نجات حاصل ہوگی ۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تحصیل و ضلع ناظمین کے مثالی نظام کو چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات سے کامیاب بنانے کی بجائے یکسر نظام کو ہی ختم کر دیا، اور نہ صرف 150 سالہ پرانا نظام دوبارہ مسلط کر دیا بلکہ میونسپل سروسز کی حروف ابجد سے ناواقف کو ضلع و تحصیلوں میں چیئرمین بنا دیا ، جس کے نتیجہ میں پنجاب کے تمام شہروں و قصبات میں شہری پچھلے 10 سالوں سے صحت و صفائی ، ملاوٹ ، ماحولیاتی آلودگی ، فراہمی و نکاسی آب، ناجائز تجاوزات ، بلدیاتی پلاٹوں کی بند ربانٹ و دیگر سنگین مسائل سے دوچار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button