ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی میں تعینات راجہ ضمیر احمد کانسٹیبل مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

تھانہ ڈومیلی میں تعینات راجہ ضمیر احمد کانسٹیبل مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ،الوداعی تقریب میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری ناصر محمود سمیت عملہ نے شرکت کی، ریٹائرڈ پولیس اہلکار راجہ ضمیراحمد کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ ڈومیلی میں بطورکانسٹیبل فرائض سر انجام دینے والے ر اجہ ضمیر احمدجو مدت ملازمت مکمل ہونے پر یکم اپریل کو محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو گئے ، ریٹارئرڈ ہونے والے راجہ ضمیراحمد کے اعزاز میں تھانہ ڈومیلی میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود، محرر چوہدری ستار جٹ، نائب محرر راجہ نوید سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود نے ریٹارئرڈ ہونے والے پولیس اہلکار راجہ ضمیراحمد کو ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ کی طرف سے یادگاری شیلڈز ، پھولوں کے گلدستے جبکہ ساتھی ملازمین نے مٹھائی اور دیگر تحائف پیش کئے۔

اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ ریٹارئرڈ ہونے والے راجہ ضمیراحمد ہمارے محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہوں نے راجہ ضمیراحمد کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ راجہ ضمیراحمد نے پورے کیریر کے دوران اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور ایمانداری سے سرانجام دئیے ان کی خدمات آنے والے ملازمین کیلئے مشعل راہ ہیں۔

ریٹارئرڈ ہونے والے راجہ ضمیراحمد نے بھرپور عزت افزائی اور محبت سے رخصت کرنے پر ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود اوردیگر عملے کا شکریہ ادا کیا اور دوران سروس ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا، ایس ایچ او نے ریٹائرڈ ہونے والے راجہ ضمیراحمد کو سرکاری گاڑی میں سوار کرکے پروٹوکول کے تحت ان کے آبائی گھر پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button