سوہاوہاہم خبریں

چوہدری فرخ الطاف کا سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں جلسہ، ن لیگ متعدد رہنما پی ٹی آئی میں شامل

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے جلسہ میں مسلم لیگ ن کے نصف درجن سے زائد رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز، ورکرز نے (ن) لیگ کے رہنماؤں کی پالیسیوں سے بد ظن ہوکر چوہدری فرخ الطاف کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کی یونین کو نسل نگیال کے گاؤں مایر میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فرخ الطاف کے جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں چوہدری انصر بشیر،چوہدری خضر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری جاوید نائیک، ملک کاشف،ملک عصمت، لالہ یعقوب نے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
یونین کونسل نگیال کے گاؤں مایر کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالرفیق ، زاہد افضل چوہدری کی میزبانی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں ، ورکرز اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر حاجی عبدالرفیق ، زاہد افضل چوہدری نے (ن) لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے والے چوہدری انصر بشیر،چوہدری خضر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری جاوید نائیک، ملک کاشف،ملک عصمت،لالہ یعقوب سمیت دیگررہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف میں سابق ادوار میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جبکہ سابق دور حکومت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے یونین کونسل نگیال سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا جس کیوجہ سے علاقہ مکینوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف ہمارے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل نگیال کے علاقہ مکینوں نے میرے اوپر اور میر ی جماعت پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے ، انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button