جہلم

عیدالاضحی پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید مصطفیٰ تنویر نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ عیدالاضحی امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ، اس پرمسرت موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز،اسسٹنٹ کمشنر جہلم اطیب سلطان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ عمبر گیللانی، جامعہ حنفیہ کے قاری محمد عمر فاروق ،مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی، حافظ اظہراقبال، صوفی محمد اسلم ،قظب شاہ ،مرزاآصف حیات کے علاوہ ضلع کے تمام علماء کے ساتھ ساتھ انجمن تاجراں سے ناصر ڈار اور چوہدری شعیب اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت دی کہ پنڈ دادنخان کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کے موقع پر الائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے جائیں گے ۔

ڈی پی او سید مصطفیٰ تنویر نے بتایا ہے کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کے بعد ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button