جہلم

صوبائی ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم رکھنا صوبائی ملازمین سے سراسر ناانصافی ہے۔ محمد حنیف

جہلم: صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم، صوبائی ملازمین پہلے ہی گوناں گوں مسائل سے دوچار ہیں لیکن ان کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید مشکلات میں ڈالنا ملازم کش پالیسی۔حکومت نے حسب روایت اس بار بھی صرف سول سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ، حکومت کی جانب سے پہلے ہی اضافی ٹیکس اورمہنگائی کا بمباری جاری ہے ، اس کے برعکس صوبائی ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہارمحمد حنیف نائب صدر ایپکا کالجز جہلم نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جارہاہے لیکن صوبائی ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم رکھنا صوبائی ملازمین سے سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ملازمین مہنگائی کی چکی مین پس رہے ہیں اگر حکومت نے سنجیدگی سے نوٹس نہ لیاتو مجبوراًدفاتر کو تالے لگا نے پر مجبور ہو جائیں گے۔
محمد حنیف نائب صدر ایپکا کالجز جہلم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ایک لیکن پالیسیاں دو ہیںجس کیوجہ سے ان میں فرق رکھا جارہاہے اس فرق کو ختم کیاجائے۔صوبائی ملازمین کو جہاں مہنگائی اور مکانون کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے کا سامنا ہے وہی یوٹیلیٹی الاؤنس نہ دینا ناانصافی کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سول سیکریٹریٹ کی ایسی پالیسی تسلیم نہیں۔ صوبائی ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبوں اور وفاق کے مراعاتی امتیاز کو ختم کرتے ہوئے صوبائی ملازمین کو بھی یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button