پنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان 28 فروری کو پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع

پنڈدادنخان: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا متوقع دورہ، قلعہ نندنا ہیلی کاپٹر کی ٹرائی لینڈنگ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان 28 فروری کو قلعہ نندنا کا دورہ کریں گے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت اہم رہنماؤں کی آمد جبکہ للِہ خوشاب روڈ سمیت دیگر منصوبوں اعلان متوقع۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 28 فروری کو پنڈدادنخان کے علاقہ باغانوالہ کے مقام پر واقع قلعہ نندنا کا دورہ کریں گے جس کے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی، آج ہیلی پیڈ پر ہیلی کاپٹر کی ٹرائی لینڈنگ کرائی گئی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان تاریخی اہمیت کے حامل مقام قلعہ نندنا باغانوالہ کا دورہ کریں اور سیاحت کے فروغ کیلئے مجوزہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تحصیل پنڈدادنخان کے سماجی حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کے موقع پر للِہ خوشاب روڈ کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کی توقع کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کے دوران وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سمیت دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button