جہلم

ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست، سرفراز ضیا نے اپنا افسانہ ’’جلسہ‘‘ پیش کیا

جہلم: ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست بزرگ شاعر ریاض انورؔکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ سید انصرؔمہمان خصوصی اور شہزادنیرؔ مہمان اعزاز تھے۔نظامت کے فرائض احسان شاکرؔ نے انجام دیے۔

اقبال احمد قمرؔ،مرزا سکندر بیگ،اقبال ناظرؔ،سعید میرؔ،راشد منیرؔ،ایم ایم یادشؔ،تنویر طاہر کیانی،سرفراز ضیا،سید اختر شاہ،سیدہ شاہدہ شاہ،محمد فیضان،اعجاز میرؔ، محمد ارشد،محمد معاویہ علی،عبدالصمد سبحانیؔ،آصف لودھی ،محمد دلاور اور دیگر نے شرکت کی۔

محمد معاویہ علی نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت محمد دلاور کے حصے میں آئی۔نشست کے پہلے دور میںسرفراز ضیا نے اپنا افسانہ ’’جلسہ‘‘ پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور پسند کیا، دوسرا دور مشاعرہ کا تھا جس میں حاضر شعرا نے کلام پیش کیا اور حاضرین نے خوب داد دی۔

نشست کے اختتام پر معروف شاعرہ عینی رازؔ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اس کے علاوہ سعید میر ؔ کی والدہ کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button