جہلم

ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر کا کام جاری، سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم ہوں گی۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایلیمنٹری بلاک کی پراگریس، پرائیویٹ ممبر شپ، مستقبل میں تیار ہونے والے بلاکس، تعلیمی نصاب اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف کو ہدایت کی کہ وہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت غریب بچوں کا اچھے اداروں میں داخلے کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے اور اس قوم کے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سکول کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور سکول میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button