پنڈدادنخان

للِہ ٹاؤن کے مشہور زمانہ قتل کیس کا فیصلہ، چوہدری رستم للِہ خان بری

پنڈدادنخان: للِہ ٹاؤن کے مشہور زمانہ قتل کیس کا فیصلہ، چوہدری رستم للہ خان بری، چوہدری رستم خان للِہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں سزاے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ہائی کورٹ میں نظر ثانی اپیل میں چوہدری رستم خان کو بری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ ٹاؤن کے مشہور زمانہ قتل کیس نظر ثانی اپیل میں چوہدری رستم للہ کو بری کر دیا گیا، مبینہ طور پر للِہ انٹر چینج پر قتل ہونے والے شاہ محمد کے مقدمہ قتل میں چوہدری رستم للہ کو سزاے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس کیس کی نظر ثانی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھی جس پر آج عدالتی حکم میں چوہدری رستم للِہ کو بری قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button